5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:57
ستے پہ ستہ کے ریمیک میں کر شمہ کپور ہیما مالنی کا کر دار ادا کر یں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی...ماضی کی مقبول اداکارہ کر شمہ کپور بالی ووڈ میں طویل غیر حاضری کے بعد ایک بارپھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ وکرم بھٹ کی فلم Dangerous Ishq کے ساتھ ساتھ اب وہ مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم ستے پہ ستہ کے ریمیک میں سنجے دت کی بیوی کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔سنجے دت پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والے ماضی کی اس کامیاب فلم کے ریمیک میں سب سے پہلے کاجول، ودیا بالن،ایشوریا رائے اور مادھوری کو کاسٹ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کر شمہ کے نام کو اس کردار کے لیے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔فلم ستے پہ ستہ کے ریمیک کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال دسمبر میں کیا جائیگا جس کی ہدایتکاری سوہم شاہ دیں گے۔واضح رہے کہ ماضی کی سپر ہٹ فلم میں مر کزی کر دار امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے ادا کیا تھا جو آج بھی ان دونوں کی لازوال ا داکاری کے باعث ان کے مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔