5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:57
سلیم شہزاد عدالتی کمیشن کا اجلاس،آئی ایس آئی افسران کے بیان قلم بند
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کرنیوالے عدالتی کمیشن کو آئی ایس آئی کے 3 افسران نے اپنے بیانات قلم بند کرا دیئے ہیں عدالتی کمیشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں سپریم کورٹ میں ہوا۔ آئی ایس آئی کے میڈیا سیل کے سربراہ رئیر ایڈمرل عدنان نذیر، میڈیا سیل کے افسر بریگیڈئر افتخار اور آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر زاہد نے اپنے بیانات قلم بند کرائے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے بتایا کہ کمیشن کل اپنا غیر رسمی اجلاس منعقد کرے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔