6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
امریکا: اینٹی وال اسٹریٹ تحریک میں مزدوریونینیں بھی شامل
جنگ نیوز -
نیویارک ... امریکا میں جاری اینٹی وال اسٹریٹ تحریک میں اب مزدور یونینیں بھی شامل ہوگئی ہیں، ہزاروں لوگ نیویارک میں مسلسل دوہفتے سے احتجاج کررہے ہیں،نیویارک کے فولے اسکوائر میں ہزاروں افراد نے لوئر مین ہٹن کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں پہلی بار مزدور یونینیں بھی شامل ہوئیں،،،غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہیں، لیکن مزدور یونینوں کا دعویٰ ہے کہ بارہ ہزار سے زائد افراد احتجاج میں شریک ہیں،امریکا کے مختلف شہروں میں دو ہفتے سے جاری اینٹی وال اسٹریٹ تحریک امریکا میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری، مہنگائی اور بیل آوٴٹ پیکیج کے خلاف ہے۔