6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
لیبیا: ایک گھر سے بھاری نقدی اور زیورات برآمد
جنگ نیوز -
لیبیا: ایک گھر سے بھاری نقدی اور زیورات برآمد
طرابلس…لیبیا میں قذافی کے آبائی علاقے سرت میں مخالفین نے ایک گھر سے بھاری مقدار میں لوکل کرنسی اور زیورات برآمد کئے ہیں،سرت میں مخالفین جس علاقے پر قبضہ کررہے ہیں،وہاں گھروں کی تلاشی بھی لے رہے ہیں،اس علاقے میں قذافی کے حامی مزاحمت کررہے ہیں،قومی عبوری کونسل کے مطابق ان کے جنگجووٴں نے سرت میں ایک گھر سے تلاشی کے دوران ایک ملین دینا اور بھاری مقدار میں طلائی زیورات برآمد کئے ہیں، انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اتنی بھاری رقم اور زیورات غیرقانونی ہیں،جسے کرپشن کرکے یہاں چھپائی گئی تھی۔