6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
کراچی : سنگین جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی : سنگین جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،3 ملزمان کوسرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے کوشش کے دوران بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے میں سرکاری زمینوں پرقبضے کرنے کی کوشیش میں مصروف 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں ریاض احمد،امجد علی، اور محمد گل شامل ہیں،،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،جمشید کواٹر پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان ڈکیتی اور لوٹ مار کی واردتوں میں ملوث تھے،جن کی شناخت رشید اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے،کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو اسلحے اورالفلاح تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا،،ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے،اورپولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری سے انکے گروہ کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گئی۔