6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
کراچی: 3سیاسی کارکنوں سمیت6 افراد قتل،10زخمی
جنگ نیوز -
کراچی: 3سیاسی کارکنوں سمیت6 افراد قتل،10زخمی
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 3سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت6 افراد ہلاک ہوئے،جبکہ بچے سمیت 10سے زائد افراد گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں رات گئے نامعلوم افراد نے بازار میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے،جس کا تعلق سیاسی جماعت سے بھی تھا،اس سے قبل نارتھ ناظم آباد میں فائیواسٹار چورنگی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ 50 سالہ فیض احمد ہلاک ہوا،فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سید عباس کو قتل کردیا،جبکہ ان کا کمسن بیٹا بھی زخمی ہوا،پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قراردیا ہے،ادھر گلستان جوہر کے علاقے میں رابعہ سٹی کے قریب سیاسی جماعت سے وابستہ گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں سیاسی جماعت کے دوکارکنان ہلاک ہوئے،،مقتولین کی شناخت 25 سالہ عظیم عرف اسد اور 18 سالہ اجمل شامل ہیں،اس سے قبل اولڈسٹی ایریا کے علاقے میں بھی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا تھا،جس کی لاش کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا تھا،اس کے علاوہ ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع مچھر کالونی میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔