6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
کوہاٹ :این جی او کے دفتر کے باہر دھماکا، دو افراد زخمی
جنگ نیوز -
کوہاٹ :این جی او کے دفتر کے باہر دھماکا، دو افراد زخمی
کوہاٹ…کوہاٹ میں ایک این جی او کے دفتر کے باہر بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر نوشہرہ میں بھی سی ڈی کی دْکان کے ساتھ نصب بم پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق مسلم آباد میں اْس این جی او کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا، جو شہریوں کو بموں کی اقسام اور اْن سے بچاوٴ کے طریقوں سے آگاہ کرتی ہے۔ دھماکے کے باعث دفتر کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے دفتر کی چوکیداری پر معمور دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں بھی سی ڈی شاپ پر نصب بم پھٹنے سے دکان کو معمولی نقصان پہنچا۔