6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
لاہور:سمن آباد میں سرچ آپریشن ،10 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور:سمن آباد میں سرچ آپریشن ،10 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
لاہور… لاہور کے علاقے سمن آباد میں سرچ آپریشن کرکے دس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن سمن آباد میں مشتبہ اور مشکوک افراد کے ہونے کی اطلاع پرکیا گیا۔ آپریشن میں اڑھائی سو کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس نے گھر گھر جاکر کرائے داروں کے کوائف اکٹھے کیے اور ناکے لگا کر آنے جانیوالوں کی تلاشی لی۔ ایس پی اقبال ٹاوٴن محمد منتظر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ علاقے میں کچھ شرپسند عناصر موجود ہیں جس پر سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔