6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:57
میرے دور اقتدار میں حقانی نیٹ ورک نہیں تھا،پرویز مشرف
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کے دور میں حقانی نیٹ ورک نہیں تھا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف امریکی پروپیگنڈے سے متفق نہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں اور آئی ایس آئی اورفوج کے خلاف غلط تاثر ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔آئی ایس آئی پاکستان بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مستقل الزامات لگتے رہے ہیں اور کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں پاکستان ملوث نہیں،پرویز مشرف کا کہنا تھا جکہ حالیہ دنوں میں برہان الدین ربانی کے قتل کے بعد پاکستان کوبھی بہت نقصان ہوا۔سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امریکی سمجھتے ہیں کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کیساتھ ملوث ہے اس طرح دیکھا جائے تو بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ نائن الیون نہیں ہوا۔پاکستانیوں کی قابلیت دیکھ کر امریکی گھبرائے ہوئے ہیں کہ پاکستان دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے مگر یہ بھی ٹھیک ہے کہ تحریک طالبان سے بات چیت نہیں ہونی چاہییے کیونکہ یہ حکومت کی کمزوری ظاہرکرتی ہے،سابق صدر نے واضح کیا کہ پاکستان کی پالیسی دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمیشہ روس اوربھارت کے زیر اثر رہاہے جبکہ بھارت یہ چاہتا ہے کہ افغانستان پاکستان کے مخالف ہو۔