تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:19

الطاف حسین کا صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی سے رابطہ

جنگ نیوز -


لندن ... ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ٹیلے فون پر گفتگو ہوئی ہے ،جس میں جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم ظاہرکیا گیا،اور ایم کیو ایم کی حکومت میں دوباہ شمولیت پر مبادکباد بھی پیش کی گئیں۔لندن میں ایم کیو ایم سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے صدر زرداری سے ٹیلے فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ وہ چاہتے ہیں ایم کیو ایم اور پی پی اتحاد نسلوں تک جاری رہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ یہ اتحاد مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا اور ملک کے استحکام ، جمہوریت کے فروغ اور سندھ میں امن و بھائی چارے کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد اور وزیر اعظم کے درمیان ہونیوالی بات میں جمہوری عمل کو مضبوط بنانے ، مکمل تعاون اور متحد رہنے کی یقین دہانیاں کرائی گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.