تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:46

ڈیلاس :ضیاء محی الدین کے اعزاز میں فن ایشیاء کے تحت پروگرام

جنگ نیوز -


ڈیلاس ... راجہ زاہد اخترخانزادہ ... پاکستانی لیجنڈ ادکاراور میزبان ضیاء محی الدین نے یہاں فن ایشیاء ریچڈسن میں اردو اور انگریزی ادب سے معروف شعراء اور ادیبوں کی تخلیقات اپنے مخصوص انداز میں پیش کیں ۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو حاضرین نے بے حد پسند کیا ،پروگرام میں ادب دوست افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر فن ایشاء کے مالکان جان حامد،شارق احمد ،مظفر بھنگوار ،امین ترمذی ،شاہد جعفری ودیگر بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر ضیاء محی الدین نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر شرکاء اور آرگنائزرز کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.