6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:46
خانیوال میں ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت3افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
خانیوال … خانیوال کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے افراد پر چڑھ دوڑی جس سے 2 خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اوربچی سمیت2افراد شدید زخمی ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق ملتان سے لاہور جانے والی کارکے ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث گاڑی کچا کھوہ اوور ہیڈ برج کے قریب فٹ پاتھ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی۔جس سے موقع پر موجود دو خواتین ٹیچر سمیت 3افراد ہلاک اور بچی سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو کچا کھوہ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال خانیوال منتقل کردیاگیا ہے۔۔کار کے ڈررائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔