6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:13
کراچی بدامنی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائیگا
اے آر وائی - سپریم کورٹ کراچی بدامنی پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ کراچی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر لیے جانے والے ازخود نوٹس سے متعلق سماعت مکمل کرلی گئی ہے ۔
ڈی آئی جی کراچی، آئی ایس ائی اور دیگر اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی تمام معلومات کی روشنی میں آج سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی بدامنی ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا جائیگا۔