تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:46

چیچہ وطنی،منڈ ی بہاوٴالدین میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال

جنگ نیوز -


چیچہ وطنی… بجلی کی طویل اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کے خلاف چیچہ وطنی اور منڈ ی بہاوٴالدین میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج چیچہ وطنی میں شٹر ڈاو ن ہڑتال کی جارہی ہے اور تمام کاروباری ادارے،دکانیں اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند ہیں،شہر میں ہڑتال کے باعث شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاجروں نے حکومت اور واپڈا کیخلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ادھر منڈی بہاوالدین میں بھی تاجروں کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.