6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:46
افغان سفیر کی آرمی چیف جنرل کیانی اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد… اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عمر داوٴد زئی نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقاتیں کرکے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، افغان سفیر نے کہاکہ ان کے ملک نے پاکستانی مفاد کے خلاف بھارت سے اسٹریٹجک پارٹنر شپ نہیں کی ۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ افغان سفیرعمرداوٴدزئی نے ملاقاتیں منگل کی شب کیں، افغان سفیر نے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں پاک افغان تعلقات کے تاریخی ہونے کا اعادہ کیا، افغان سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان صدر حامدکرزئی کے حالیہ دورہ نئی دہلی میں افغانستان اور بھارت میں ہونے والی اسٹریٹجک پارٹنرشپ، پاکستانی مفاد کے خلاف نہیں ، افغان سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا