تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:58

لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خلاف مسلم لیگ ن آج دھرنا دے گی

جنگ نیوز -


اسلام آباد… مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ کے خلاف آج ایوان صدر کے باہر دھرنا دے گی۔ کسی بھی سیاسی جماعت کاایوان صدرکے باہریہ اپنی نوعیت کاپہلادھرناہوگا۔چودھری نثار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے لئے آفت بن چکی ہے جبکہ وزیرداخلہ نے اپوزیشن کے احتجاج کو ڈینگی سے توجہ ہٹانیکی کوشش قرار دیدیا ہے۔پاکستان کی پارلیمنٹ ماضی میں گو بابا گو، گوبی بی گو اورپھر گو مشرف گو کے نعروں سے گونجتی رہی۔ آج اس میں گوزرداری گوکانعرہ گونج رہاہے۔ مسلم لیگ ن نے ساڑھے تین سال فرینڈلی اپوزیشن کے نعرے سنے لیکن اب اس کے تیوربدلے دکھائی دیتے ہیں۔ لوڈشیڈنگ پرصرف پنجاب نہیں ملک کے اکثرحصوں میں احتجاج جاری ہے۔قومی اسمبلی میں بھی عوامی نمائندے آوازبلندکئے ہوئے ہیں اوراب یہ احتجاج ہوگاایوان صدرکے سامنے۔ اسلام آباد کی شاہراہ دستور وکلا تحریک کے جلسوں کی گواہ بن چکی اور اب یہ گواہ بنے گی لوڈشیڈنگ کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کی۔ لوڈشیڈنگ سے ہرکوئی تنگ ہے لیکن حکومت اپوزیشن کے احتجاج کوسیاست قراردے رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی میں احتجاج کے بعدشاہراہ دستورپرریلی نکالیں گے جس کے اختتام پردھرنادیاجائیگا۔ چند سال قبل شاہراہ دستور سے شروع ہونے والی عدلیہ بحالی کی تحریک ملک بھر میں پھیلی اور کامیاب بھی ہوئی۔ ایوان صدر کے سامنے احتجاج بظاہر تو لوڈشیڈنگ کے خلاف کیاجائیگا،لیکن اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز بھی ثابت ہوسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.