تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:31

رہائشی علاقوں میں ساڑھے چارگھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے ای ایس سی

جنگ نیوز -
کراچی…کے ای ایس سی کو اضافی فرنس آئل اور گیس کی فراہمی میں اضافے کے بعد کراچی میں معمول کے مطابق رہائشی اور تجارتی علاقوں میں تین سے ساڑھے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا گیاہے۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا پرانا شیڈول بحال کردیا گیا۔جس کے بعد رہائشی علاقوں میں تین سے ساڑھے چار گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کے ای ایس سی کو 190مکعب ملین فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں پی ایم ٹی اور مختلف فنی خرابیوں کے باعث طویل دورانیئے کے لیے بجلی کی فراہمی بھی معطل رہتی ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق متاثرہ علاقوں کی پی ایم ٹی جل گئی ہے اور علاقہ مکین کے ای ایس سی کے نادہندہ ہیں۔ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ علاقہ مکینوں پر واضح کرچکی ہے کہ بلوں کی ادائیگی کی صورت میں پی ایم ٹی تبدیل کردی جائے گی۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے کم زیادہ وولٹیج کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کم زیادہ وولٹیج کی شکایات ان علاقوں میں ہیں جہاں کنڈوں کی بھرمار جس کے باعث کے ای ایس سی کا نظام متاثر ہورہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.