تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:31

ن لیگ کا دھرنا،ایوان صدر جانے والے راستے بند کردیئے گئے

جنگ نیوز -


اسلام آباد…اسلام آباد میں ایوان صدر جانے والے راستوں کو رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف آج ایوان صدر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، ادھر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اورحکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے ، اس دوران نازیبا الفاظ کابھی تبادلہ کیا گیا، ہنگامہ آرائی کے بعد مسلم لیگ ن اجلاس سے واک آوٴٹ کرگئی ، جمعیت علمائے پاکستان (ف) نے بھی اس واک آوٴٹ میں ساتھ دیتے ہوئے آج ہونے والے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.