تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:8

ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا ایوان صدر کے سامنے دھرنا

جنگ نیوز -


اسلام آباد… مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان صدر کے سامنے دھرنا دے دیاہے۔دھرنے میں مسلم لیگ ن کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) ، جماعت اسلامی ،فاٹا، پی پی شیئرپاوٴ سمیت اورق لیگ ہم خیال کے بھی ارکان قومی اسمبلی شرکت کررہے ہیں، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف آج ایوان صدر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اورحکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے ، اس دوران نازیبا الفاظ کابھی تبادلہ کیا گیا، ہنگامہ آرائی کے بعد مسلم لیگ ن اجلاس سے واک آوٴٹ کرگئی ، جمعیت علمائے پاکستان (ف) نے بھی اس واک آوٴٹ میں ساتھ دیا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.