6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:35
کمبوڈیا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد167 ہوگئی
جنگ نیوز -
نوم پنہ …جنگ نیوز… کمبوڈیا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد167 ہوگئی۔ گزشتہ دس سال میں کمبوڈیا میں سیلاب سے ہونے والی یہ بدترین تباہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں68 بچے بھی شامل ہیں۔ نیشنل کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے ساتھ لاکھ چالیس ہزار ایکڑ پر چاول کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ 23 ہزار خاندانوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت اور ریڈکراس متاثرہ افراد کو ضروری امداد پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے مجموعی طور پر2 لاکھ30 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔