6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:35
لیبیا کی فوج نے اہم سرکاری عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لیں
جنگ نیوز -
طرابلس…جنگ نیوز…لیبیا کی نئی حکومت کی افواج نے اہم سرکاری عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ لیبیا کی نئی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ قذافی کے حامیوں کے خلاف اب آخری اور فیصلہ کن معرکہ ہوگا اور بہت جلد سیرت شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیبیا کے کئی شہروں میں عبوری حکومت اور قذافی کے حامیوں میں گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں اور قذافی کے آبائی علاقے سیرت میں گزشتہ ایک ماہ سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔