6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:35
روس شام کے حزب اختلاف رہنماؤں کی میزبانی کرے گا
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز…روس ماہ رواں کے آخر میں شام کی حزب اختلاف کے رہنماؤں کے دورہ ماسکو کی میزبانی کرے گا۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کرنے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں شامی صدر کے مخالفین کے دو وفود کی ماسکو میں میزبانی کی جائے گی۔ ان میں سے ایک وفد دمشق میں صدر بشار الاسد کے مخالفین پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا وفد ان افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے شام کی حکومت کے خلاف قومی کونسل قائم کر رکھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگرچہ دونوں وفود کو ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم اس کے باوجود ان کا وزارت خارجہ میں خیرمقدم کیا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں صدربشار الاسد کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کیلئے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں جس کی روس اور چین مخالفت کر رہے ہیں۔