6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:46
آئندہ برس صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی۔ سارہ پالن
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… سابق نائب صدارتی امیدوارسارہ پالن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی ۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق نائب صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس ہونے والے امریکی صدر کے انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ نہیں لیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیو جرسی کی گورنر کرس کرسٹی نے بھی صداراتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا تھا ۔