تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:58

افغانستان سے حملے روکنے کیلئے اقدامات کرلئے ہیں‘آرمی چیف

جنگ نیوز -


راولپنڈی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملک کے سرحدی علاقوں میں ہونے والے افغان حملے روکنے کے لئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ فوج نے جہاں آپریشن کرنا تھا کر لیا، حالات کنٹرول کرنا اب سول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور کمانڈر سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل پرنس خالد بن بندر بین عبدالعزیز السعود نے پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق الصمصام 4 کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہر مسئلہ کا حل فوجی آپریشن نہیں ہوتا، فوج کا مقصد حالات کو سنوارنا ہوتا ہے، فوج کسی علاقے میں مستقل نہیں رہ سکتی، جن علاقوں میں فوج نے اپنا کام کرنا تھا کر لیا ہے، اب سول حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حالات کنٹرول کرے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.