تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:32

استعمال شدہ،پرانے ٹائروں کی لاہورسے نقل وحمل پرپابندی

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے پرانے اور استعمال شدہ ٹائروں کو لاہور سے دوسرے شہروں میں لے جانے پر ایک ماہ کے لئے پابندی لگا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ٹائروں کی نقل و حمل پر لگائی گئی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشین ٹیم کی مدد سے ان ڈور سپرے کرنے والوں کی باقاعدہ تربیت کا انتظام کیا جائے۔ واسا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کی اچانک چیکنگ کی جائے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لئے بہترین کارکردگی دکھانے والے نجی اسپتالوں کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.