تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

لاہور:بروقت تنخواہ نہ ملنے پرریلوے افسران،ملازمین کااحتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…ریلوے ملازمین اور افسران نے بروقت تنخواہ نہ ملنے پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے ہیڈکوارٹرز کے سامنے دھرنا دیا۔ریلوے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد دفاتر سے احتجاج کرتی ہوئی ریلوے ہیڈکوارٹر کے سامنے پہنچی اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت ریلوے پریم یونین کے رہنماوٴں نے کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹھیکیداروں کو تو ادائیگیاں کر دی گئی ہیں لیکن غریب ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے تنخواہوں کی ادائیگی تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.