6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:20
صدر زرداری تمام مسائل کی جڑ ہیں، چوہدری نثار علی خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے صدر زرداری کو تمام مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب یا تو حکمران عوام کی آواز سنیں گے یا پھر عوام ایوان صدر میں موجود اس آفت سے نجات پائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاجی ریلی کی قیادت کے دوران جیو نیوز کے نمائندے ارشد وحید چودھری سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ اقتدار کے ساتھ ہیں جو کل کسی اور کے اقتدار میں اس کے ساتھ ہوں گے۔