تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:20

عائشہ احدنے گرفتاری اورجسمانی ریمانڈ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جنگ نیوز -
لاہور…اغوا کے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ ق کے رہنما احد ملک کی بیٹی عائشہ احد ملک نے اپنی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں عائشہ احد نے موقف اختیار کیا کہ انہیں سیاسی اور ذاتی عناد کی بنیاد پر جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے ان کا غیر قانونی طور پر پولیس کو ریمانڈ دیا ہے عدالت اس فیصلہ کو کالعدم قرار دے ہائی کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت جمعہ کے روز طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.