تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32

ایوان صدر،وزیراعظم،گورنر،وزیراعلیٰ ہاوٴسزکالوڈشیڈنگ سے استثنیٰ چیلنج

جنگ نیوز -
لاہور…ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاوٴس ،گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاوٴسز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرنے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔طارق عزیز ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث پوری قوم اس عذاب سے دوچار ہے تاہم ایوان صدر، وزیر اعظم ہاوٴس، گورنر، وزیر اعلیٰ ہاوٴسز اور اعلیٰ سرکاری افسروں کو لوڈشیڈنگ سے مستشنی رکھا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اس امتیازی سلوک کوختم کرنیاور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی تاریخ سے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.