تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32

لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں

جنگ نیوز -
کی گرفتاریوں اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے دس اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار رانا تنویر ایڈوکیٹ موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے سلب نہیں کیا جا سکتا۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگوں نے پرامن احتجاج کیا لیکن پولیس نے ان کے خلاف پرتشدد کارروائی کی۔ مظاہرین کی گرفتاری اور مقدمات کا اندراج آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اس معاملے کا نوٹس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.