6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32
ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آناشروع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آنا شروع ہو گئی ہے، گزشتہ رات سے آج دن چڑھنے تک قومی گرڈ سے منسلک تمام علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلاتعطل جاری رہی ۔پیپکو حکام نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آگئی ہے، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے جی ایم مسعود اختر کا بھی کہنا ہے کہ گزشتہ رات کے وسط سے آج دن چڑھے تک کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی ،ملک میں بجلی کی طلب 13 ہزار میگاواٹ اور فراہمی بھی تقریبا اتنی ہی ہے، آئیسکو ریجن کے آپریشنل ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ریجن میں رات سے کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی اور تمام دیہی علاقوں میں بھی بجلی کی ترسیل بلاتعطل جاری ہے۔