تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32

بجلی بند کرنا ظلم ہے،پورے ملک میں آواز بلند کریں گے، نوازشریف

جنگ نیوز -


نوابشاہ… مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی بند کرنا ظلم ہے،اس ظلم کے خلاف پورے ملک میں آواز بلند کریں گے اور اس سے آگے بھی قدم اٹھانا پڑا تو اٹھائیں گے۔نوابشاہ کے علاقے دولت پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے کسی ایک شخص پر نہیں۔ سیلاب سے بے گھر افراد کوایک ایک لاکھ روپے دینا چاہئیں اور کسانوں کو قرضے فراہم کرنا چاہئیں۔ صدر ن لیگ نے کہا کہ وہ صدر زرداری سے بہت مایوس ہوئے ہیں، ساڑھے تین سال میں ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی تھی۔اس سے پہلے قاضی احمد میں نواز شریف کاکہنا تھا کہ بجلی کی بندش ظلم ہے، اس کے خلاف پورے ملک میں آواز بلند کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.