6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32
ممتازقادری کوسزاسنانے والے جج کی سیکیورٹی سخت کرنی کاحکم
جنگ نیوز -
لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ممتاز قادری کو سزائے موت سنانے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بعض حساس اداروں کی جانب سے موصول ہونے والے رپورٹس کی روشنی میں کیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوبعض گروپوں کی جانب سے جان کا خطرہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اور محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا دیا ہے۔