6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32
لاہور: پاک فوج کے طبی کیمپوں میں ڈینگی کا علاج جاری
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کینٹ اور اس کے گرد و نواح میں قائم پاک فوج کے فری کیمپوں میں ڈینگی مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ تین ہفتوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد نے مفت میڈیکل چیک اپ کرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف دن بھر ان میڈیکل کیمپوں میں علاج معالجہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تین ہفتوں کے دوران ایک لاکھ 20ہزار 234 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈینگی کی تشخیص کیلئے 88 ہزار 489 مریضوں کے خون کی مفت سیکرننگ کی گئی۔ جبکہ 4ہزار 9سو55 ڈینگی مریضوں کا علاج کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ میں قائم دو سو بستروں کے وارڈ میں سول مریضوں کو مکمل طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔