تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32

ملک کو امدادنہیں تجارت کی ضرورت ہے،شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور …وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی امداد نہیں بلکہ تجارت کی ضرورت ہے۔ نظام میں اصلاحات، کرپشن کا خاتمہ اور قومی وسائل کو ترقی دے کر خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات جرمنی کی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی تعاون مسز گوڈرن کوپ سے ملاقات میں کہی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان سے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائے اور پنجاب کی زرعی مصنوعات کو برلن میں منعقد ہونے والے گرین ویک میں رسائی دے۔ جرمن پارلیمانی سیکرٹری گوڈرن کوپ کا کہنا تھا کہ جرمنی مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا اور فنی تعلیم میں بھی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.