6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32
پلازہ مسماری کیس،مبینہ غلط بیانی پرایل ڈی اے افسر، ایس ایچ او کی طلبی
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے جوہر ٹاوٴن پلازہ مسماری کیس میں عدالت سے مبینہ طور پر غلط بیانی کرنے اور حقائق چھپانے پر ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر اظہر علی اور تھانہ جوہر ٹاوٴن کے ایس ایچ او کو جمعہ کے روز طلب کر لیا۔پلازہ کے مالک میں شاہد کے وکیل آفتاب احمد نے عدالت کو بتایا کہ ماتحت عدالت نے ایل ڈی اے اور پولیس افسروں کے خلاف پلازہ کی مسماری میں ہونے والی ہلاکتوں پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے بھی اس حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی تاہم مدعا علیہان نے عدالت سے غلط بیانی کر کے اندراج مقدمہ کے عدالتی حکم کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا جو سنگین توہین عدالت ہے۔