تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32

بروقت حفاظتی اقدامات نہ کرنے سے سیلابی تباہی پھیلی،یواین

جنگ نیوز -


نیویارک …اقوام متحدہ کاکہناہے کہ قدرتی آفت کی پہلے سے نشاندہی کے غیرمصدقہ نظام اور بروقت حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سیلاب سے قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں اوراملاک کونقصان پہنچا۔قدرتی آفات سے ہونیوالی تباہی کے اثرات میں کمی کیلئے یواین سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ مارگریٹا ولسٹروم نے پاکستان آمدپر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان میں ہر سال سیلابی صورت حال پیدا ہونا باعث تشویش ہے۔حکومت اور متعلقہ اداروں کو قدرتی آفات کامقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرناہوں گے۔مارگریٹا ولسٹروم تین روزہ دورہ پاکستان کے دوران صدر ،وزیراعظم ، نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ موسمیات سمیت دیگرمتعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.