تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32

متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی وزراء نے ذمہ داریاں پھر سنبھال لیں

جنگ نیوز -


کراچی …ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزارتیں اوردفاترسنبھال لئے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کے بعض ارکان سندھ اسمبلی نے پھر وزارتیں اوردفاترسنبھال لئے ہیں جبکہ ذرائع کیمطابق ایم کیوایم کے بعض ارکان کووزارتوں کے حصول میں جدوجہدکا سامناہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی حکومت سے مذاکرات کے بعدمتحدہ قومی موومنٹ کے بعض وزراء نے ایک مرتبہ پھر اپنے دفاتر میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ایم کیو ایم کے صوبائی وزیر روٴف صدیقی نے سب سے پہلے اپنی گاڑی سے جھنڈا اتارتھا لیکن انہوں نے سائٹ ایریا میں واقع اپنے دفتر میں ایک مرتبہ پھر چارج سنبھال لیا ہے۔حکومت سندھ نے اب تک عادل صدیقی کوپبلک ہیلتھ انجینرنگ،ڈاکٹر صغیر احمدکوصحت،شعیب بخاری کو بیورو اینڈ سپلائی اورروف صدیقی کوصنعت وتجارت کے قلمدان سونپنے کانوٹی فکیشن جاری کیا جبکہ کئی وزارتیں اور دفاترتاحال احکامات کے منتظرہیں۔ایم کیوایم کے14صوبائی وزراء اورایک مشیر نے استعفے دیئے تھے جومنظور نہیں کئے گئے تھے لیکن ایم کیوایم کی وزارتیں پیپلزپارٹی نے اپنے دیگر اتحادیوں کو دے دی تھیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی،امورنوجوانان اور کھیل کی وزارتیں شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.