6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:58
اسامہ کے خاندان کے بیانات لے لیے، بیرون ملک جاسکتے ہیں،جسٹس جاوید
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس جمعرات کو جسٹس(ر)جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا جس میں کمیشن نے حکم دیا کہ القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کا خاندان اب بیرون ملک جاسکتا ہے، کیونکہ کمیشن نے اسامہ بن لادن کی بیویوں اور بیٹیوں سے تفتیش اور بیانات ریکار ڈ کرلیے ہیں،لہٰذا اب انکی کمیشن کوکوئی ضرورت نہیں۔کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے آئی ایس آئی کے سربراہ سے رائے جاننے کے لیے تفصیلی انٹرویو بھی کیا۔کمیشن نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، مزید کہا گیا کہ شکیل آفرید ی کے خلاف غداری اور ملک کے خلاف سازش کا مقدمہ بنایا بھی بنایا جائے۔اور اسامہ کا مبینہ کمپاؤنڈ مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے۔