6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
گیس کمپنیوں کو نقصانات میں کمی اور تلاش کے عمل میں تیزی کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو نقصانات میں کمی لانے اور سرکاری شعبے کی تیل و گیس کی تلاش کا عمل تیز کرنے کی ہد ایت کی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم کی صدارت میں تیل و گیس کمپنیوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا،وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل ، سوئی سدرن ، سوئی ناردرن، پی پی ایل اور ڈی جی پٹرولیم کنسیشنز نے شر کت کی،اجلاس میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے سربراہوں کو لائن لاسز پر قابو پانے جبکہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو تیل و گیس کی تلاش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے زن بلاک میں 1800میٹر تک ڈرلنگ کر چکی ہے اور 2300میٹر تک ڈرلنگ کی جائے گی ، حکام نے بتایا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ زن بلاک سے گیس کے ذخائر مل سکتے ہیں۔