تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:46

سرکاری اور نجی شعبے پر 312ارب روپے کے بقایا جات ہیں،ایم ڈی پیپکو

جنگ نیوز -


اسلام آباد… ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کی طرف سے پیپکو کے مجموعی طور پر 312ارب روپے کے بقایا جاتہیں ، جبکہ آئیسکو حکام کے مطابق ایوان صدر وزیر اعظمہاوٴس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے اپنے بجلی کے بلوں کی مد میں بقایا جات تقریبا ادا کر دیئیہیں صرف دس فیصد بقایا ہیں ،اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتیہوئے ایم ڈی پیپکو کا کہنا تھا کہ پیپکو نے وفاقی حکومت صوبا ئی حکومتوں اور حکومت آزاد کشمیر سے بجلی کی مد میں مجموعی طور پر 312ارب روپے وصول کرنیہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں سے نجی شعبے کی 141ارب روپے کے بقایا جات ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر کی طرف 171ارب روپے کے بقایا جات ہیں ، ادھر آئیسکو حکام نے جیو نیوز کو بتا یا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی طرف ان کے بجلی بلوں کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کے بقایا جاتہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ماہ سی ڈی اے کی طرف سے 10کروڑ کی ادائیگی کی گئی ، تاہم اب بھی بقایا جات ایک ارب روپے سے زیادہہیں ، آئیسکو حکام نے وزیر اعظم سیکر ٹریٹ وزیر اعظم ہاؤس اور ایوان صدر کی طرف سے بجلی بلوں کے بقایا جات کی مد میں صفر دس فیصد رقم بقایاہے ، آئیسکو حکام نے ان تینوں اداروں کی طرف سے ادا کی گئی رقم بتانے سے گریز کیا ، آئیسکو حکام کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے اب تک کے اعدوشمار کے مطابق بجلی بلوں کی مد میں سات ارب روپے وصول کیئے جا چکیہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.