6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی… ٹریژری بلز کی شرح میں کمی اس بات کا عندیا ہے کہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی دیکھی جاسکتی ہے،گزشتہ روز ہونیوالے ٹی بلز آکشن میں اسٹیٹ بینک کو 436 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جبکہ اسٹیٹ بینک کا مقرر کردہ ہدف 185 ارب روپے تھا،اس امید پر کہ شرح سود میں کمی دیکھی جاسکتی ہے۔ سب سے زیادہ بولیاں 12 ماہ کے ٹی بلز میں موصول ہوئیں۔ 3 ماہ کے ٹی بلز کی شرح 13.035 فیصد سے گر کر 12.74۔6 ماہ کی 13.197 سے 12.77 اور 12 ماہ کے ٹی بلز کی شرح 13.29 فیصد سے کم ہو کے12.83 ہوگئی۔اس آکشن کے بعد بینکنگ انڈسٹری اور اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ شرح سود جو 13.5 فیصد ہے اس میں 0.5 سے 1 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔