6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:31
آصف سندھیلہ کل نیول چیف کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اے آر وائی - پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل آصف سندھیلہ ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعدکل نیول چیف کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل نعمان بشیر کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں اور ان کی جگہ وائس ایڈمرل آصف سندھیلہ کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیول چیف مقرر کیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ۔