6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:57
سپر ہاکی سیریز کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 10 اکتوبر کو ہونگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ اور آسٹریلیا میں سپر ہاکی سیریز کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 10 اکتوبر کو ہونگے۔نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جسے دیکھنے چیف سلیکٹر حنیف خان 9 اور سلیکشن کمیٹی کے ممبران خالد بشیر اور ارشد چوہدری 8 اکتوبر کو دارلحکومت پہنچ جائیں گے،آسٹریلیا میں تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ اور 9 اے سائیڈ سپر ہاکی سیریز 20 اکتوبر سے 4 نومبر تک کھیلی جائے گی، تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ میزبان آسٹریلیا کی ٹیم حصہ لے گی، جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہونگی۔ حنیف خان کا کہنا ہے کہ جونیئر یاسینئر کھلاڑی نہیں بلکہ فٹ اور بہتر فارم والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔