6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:8
عدالت کی ہدایات پرعمل درآمدکرنیکی کوشش کریں گے، اٹارنی جنرل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کراچی میں امن وامان سے متعلق کیس کے فیصلے پراٹارنی جنرل پاکستان مولوی انوار الحق کاکہناہے کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ عدلیہ کی ہدایات پرعمل درآمدکیاجائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اٹارنی جنرل مولوی انوارلحق کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اور رینجرز سیاسی جماعتوں کے دفاتر سمیت کسی بھی جگہ جاسکتی ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا سپریم کورٹ نے اس بات کا تعین کردیا ہے کہ حالات کی خرابی کا ذمہ دار کون ہے،توان کاکہناتھاکہ سپریم کو رٹ نے یہ ذمہ داری طے کی ہے کہ ایکشن کس نے لیناہے۔ اس سوال پر کہ کیا وہ فیصلے سے مطمئن ہیں یا اس کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے ،اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وہ فیصلہ پڑھ کر رائے کا اظہار کریں گے۔