تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:8

ریلوے کی بحالی، ورلڈ بینک سے مذاکرات کا آغاز

جنگ نیوز -
لاہور… ریلوے کی بحالی کے لئے ورلڈ بینک سے مذاکرات کا آغاز ہو گیاہے۔ دبئی، اسلام آباد اور لاہورمیں ویڈیو لنک کے ذریعے جاری مذاکرات میں ریلوے، خزانہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے نمائندے شریک ہیں۔ورلڈ بینک کے ساتھ جاری مذاکرات میں پاکستان ریلوے کی ایک ٹیم اسلام آباد اور دوسری ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک مذاکرات میں شریک ہے۔ ورلڈ بینک کی ٹیم دبئی سے پاکستان ریلوے کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مذاکرات میں ریلوے کی بحالی، نجکاری اور اس کی کمرشلائزیشن جیسے معاملات زیر بحث ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ورلڈ بینک کی مذاکراتی ٹیم نے یقین دلایا ہے کہ وہ ریلوے کو اپنے پاوٴں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں،جس کے لئے وہ ہرممکن تعاون کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.