تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:8

افغان بھارت اسٹریٹجک معاہدے کی تفصیلات کا انتظار ہے،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ خطے میں امن و استحکام کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیئے، پاکستان کو اس معاہدے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اور بھارت دونوں خود مختار ملک ہیں، صدر کرزئی کا دورہ بھارت پہلے سے طے شدہ تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے قتل سے متعلق کابل میں پاکستانی سفارت خانے کو کچھ مواد دیا گیا ہے اور پاکستان اس معاملے میں بھر پور تعاون کے لیے پر عزم ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر حامد کرزئی کے قتل کے منصوبے کے بارے افغان حکومت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں بلکہ تحقیقات کرنی چاہیئے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ، افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی مارک گراس مین اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ اے پی سی خارجہ پالیسی کے حوالے سے قومی اتفاق رائے کی عکاس تھی، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.