تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:19

قائد اعظم ٹرافی ملک کے مختلف گراؤنڈ میں شروع

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی ملک کے مختلف گراؤنڈ میں شروع ہوگئی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی بلوز کی ٹیم اسٹیٹ بینک کیخلاف 253رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی،فاسٹ بولر سہیل خان نے 56رنز کی اننگ کھیلی،پہلے روز کھیل کے اختتام پر اسٹیٹ بنک نے 2وکٹ پر 23رنز بنائے، محمد ایوب کی سنچری کی بدولت سیالکوٹ نے حبیب بنک کے خلاف 5وکٹ پر 253رنز بنائے، نیشنل بنک کی ٹیم پنڈی کے خلاف 153رنز پر ڈھیر ہوگئی،ناصر ملک نے سات وکٹیں حاصل کیں، ڈویژن ٹو میں یوبی ایل کی ٹیم کراچی وائٹس کیخلاف 139رنز بناسکی،تابش خان نے چھ کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔کے آر ایل گراؤنڈ پر سوئی نادرن کی ٹیم 223رنز بناکر آوٹ ہوگئی،ٹیم سے ڈراپ ہونے والے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے 97رنز اسکورکیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.