6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:12
اپوزیشن کے منی دھرنے پر ہمدردی ہے ، بابر اعوان
اے آر وائی - سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ انہیں اپوزیشن کے منی دھرنے کا مزاحیہ شو پیش کرنے پر نواز شریف سے ہمدردی ہے۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ساہیوال کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ منی دھرنا پارلیمنٹ کے خلاف تھا، آئینی طور پر صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ انہیوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دھرنا آئندہ بھی ا سی طرح ناکام ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری نیٹ ورک والے جمہوریت کی مزاحمت اور آمریت سے مفاہمت کے عادی ہیں ۔
بابر اعوان نے کہا کہ پیپل پارٹی کے اتحادیوں کی حکومت کی شمیولیت کے بعد مسلم لیگ ن کی سیاسی تنہائی میں مذید اضافہ ہو گا ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عدالت پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے دوران وفاقی املاک جلانے پر جلد سو موٹو ایکشن لے گی۔