6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:20
نواز لیگ جمہوریت کیلئے ڈینگی وائرس ہے،فردوس عاشق اعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے جمہوری صدر کے خلاف دھرنا پنجاب حکومت کی نااہلی چھپانے کے لئے دیا۔ ان کاکہناہے کہ نواز لیگ جمہوریت کے لئے ڈینگی وائرس بن چکی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف منفی سوچ اور محاذ آرائی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی صدر یا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے تو اس کا آئینی طریقہ موجود ہے۔